مردان؛سرکاری ملازم کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف بچوں سمیت خودسوزی کی کوشش

Sep 24, 2025 | 19:55:PM
مردان؛سرکاری ملازم کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف بچوں سمیت خودسوزی کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین ) خیبرپختونخوا کےشہر مردان میں سرکاری ملازم نے  تنخواہوں کی بندش کے خلاف بچوں سمیت خودسوزی کی کوشش کرتے ہوئے خود پر پٹرول چھڑک دی۔
 واٹر سنیٹیشن کمپنی کے اہلکار عبدالروف نے  3 کم سن بچوں پر بھی پٹرول ڈالنے کی کوشش کی،اہلکار معمولی زخمی ہونے کےبعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بچوں کو بچالیا گیا۔

زخمی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ میری تنخواہ پندرہ ماہ سے بند پڑی ہے،بجلی  بل 4ہزار آیا ہے، گھر کا کرایہ بھی نہیں،تنخواہ کھولنے کے لئے دفاتر کے چکرلگاکر تھک گیاہوں ۔

دوسری جانب ترجمان ڈبلیو ایس ایس سی ایم جنید یوسفزئی   نے کہا ہے عبدالروف کی تنخواہ غیر حاضری کے باعث بند رہی ،اہلکار نے جولائی میں 17 اوراگست میں 13 چھٹیاں کی تھیں،غیر حاضری کے باوجود  انسانی ہمدردی کی بناء پر تنخواہ ریلز کی،اہلکار دودفعہ جبری ریٹائرڈ کردیاگیاہے، اس کے باوجود چھٹیاں کرتاتھا۔
 ترجمان نے بتایاکہ جو اہلکار ڈیوٹی نہیں کرے گا اس کے لئے کمپنی میں جگہ نہیں ،اہلکار کی درخواست پر بروقت کارروائی نہ کرنے پر ایچ آر منیجر کو نوٹس جاری کیاگیاہے،ڈیوٹی سے غفلت پر58  اہلکار متعلقہ محکمے کو واپس لئے۔

یہ بھی پڑھیں :  انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،اوپن مارکیٹ میں قیمتیں برقرار