شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 24, 2025 | 17:02:PM
شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوات اورگردونواح میں 4.6 شدت کازلزلہ،لوگ خوفزدہ