شوبز میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا: میمونہ قدوس

Sep 24, 2025 | 13:09:PM
شوبز میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا: میمونہ قدوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور لاہور میں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔
 معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے ایک پوڈکاسٹ میں شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ کراچی میں بھی ہم جنس پرستی والے معاملات ہیں مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں جبکہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔


انہوں نے کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں، لاہور کے افراد کے پاس لاکھوں روپے بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں اور وہ دوسروں پر برتری جتانے کے عادی ہیں،اس کے برعکس کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں، یہاں تک کہ پروفیشنل ازم نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


میمونہ قدوس نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا مطلب کے بغیر کوئی تعلق قائم نہیں ہوتا، حتیٰ کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی وہ ڈیل طے کرتے ہیں، کراچی میں لڑکی کو یہ آفر دی جاتی ہے کہ اگر وہ گرل فرینڈ بنے تو بدلے میں کیا کچھ ملے گا، ورنہ بات ختم۔

یہ بھی پڑھیں: سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی باضابطہ تصدیق
 میمونہ قدوس نے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رواج بھی موجود ہے اور یہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں،وہ  بھی ہراسانی اور استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔