سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی باضابطہ تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے سمیع رشیدسے طلاق کی تصدیق کردی۔
معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی گفتگوکی ہے۔
ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران طلاق سے متعلق سوال کیاگیاتو سحرحیات نے کہا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے، ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات سے متعلق کسی کو نہیں روکا گیا اور نہ ہی وہ کسی کو روکنے کا اختیار رکھتی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہاکہ ایسے معاملات کا فیصلہ ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ پاکستان کے قانون کے مطابق ہونا چاہیے،انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ اس ذاتی معاملے کو مزید زیر بحث نہ لایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے کیونکہ سب کو ملکی قوانین کا علم ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ اس موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:33 سال بعد شاہ رخ خان کا خواب پورا، پہلا نیشنل ایوارڈ حاصل کر لیا
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی ہے جو اب سحر کیساتھ رہتی ہے۔چند ماہ قبل اس جوڑی کی طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کی سمیع رشید نے تردید کردی تھی ،تاہم اب سحر حیات نے طلاق کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔