لیسکو : خراب اور جلنے والے سنگل فیز میٹرز کو پرانے میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی قلت کے باعث خراب اور جلنے والے میٹرز کو پرانے درست حالت میں موجود میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ یا ایکسٹنشن آف لوڈ کی بنیاد پر اتارے گئے میٹرز بھی دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز کا نیا سٹاک ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد تمام دفاتر سے اتارے گئے میٹرز کی ایم اینڈ ٹی رپورٹس طلب کی گئیں۔
رپورٹس میں جو میٹرز درست حالت میں پائے گئے، انہیں دوبارہ ریجنل سٹورز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ان میٹرز کو بعد ازاں فیلڈ سٹورز سے ای آر پی کے تحت دوبارہ جاری کیا جائے گا اور صارفین کے کنکشنز پر نصب کر کے رپورٹ کے مطابق میٹر چینج آرڈر (MCO) کے تحت فیڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،خیبرپختونخوا حکومت کا بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
مزید بتایا گیا ہے کہ صارفین کیلئے نصب کیے جانے والے پرانے میٹرز پر موجودہ ریڈنگ کے مطابق بلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
لیسکو کے سسٹم میں اس وقت 62 ہزار کے قریب سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر ظاہر کیا گیا ہے۔