حال ہی میں دریافت ہونے والے فرعون کے تابوت کی  نمائش

Sep 24, 2021 | 13:07:PM
فرعون کا تابوت
کیپشن: فرعون کا تابوت نمائش میں رکھا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش بھی کی جائے گی،یہ نمائش 6ماہ تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی وزارت تجارت اور انڈسٹری کے مطابق حال ہی میں دریافت ہونے والا فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا،یاد رہے کہ  تابوت کی 6 ماہ تک نمائش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سامتک (Psamtik) کا انسانی جسم جیسا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا بنا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ تابوت پر  فرعون کے زمانے کی نقش نگاری بھی کی گئی ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں:      شاہ رخ خان کے بارے میں جوہی چاولہ نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔۔۔۔۔