صدر کا ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،زرداری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
صدرِ مملکت نے شہداء اور اُن کے اہلِ خانہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات