مایا علی کا نیا فوٹوشوٹ وائرل ، سوشل میڈیا صارفین نے نیا خطاب دیدیا

Oct 24, 2023 | 18:17:PM
مایا علی کا نیا فوٹوشوٹ وائرل ، سوشل میڈیا صارفین نے نیا خطاب دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا نیافوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین نے اداکارہ کو نیا خطاب دیدیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نےاپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز  شیئر کی ہیں، جس میں انہیں تاریخی ملبوسات  پہنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے،جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں،شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو  کھتک ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتاہے ، جسے ہی اداکارہ نے فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اداکارہ کی آنکھوں اور ان کے حسن کی تعریفیں کیں وہیں کئی صارفین نے اداکارہ کو پدماوتی اور مورنی جیسے خطاب دے ڈالے۔

مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں  لکھا کہ تاریخ، عظمت اور بااختیاریت کا مجموعہ،اداکارہ  نے کلوتھنگ برینڈ کے آنر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ محسن نودید کی اس مہم کا حصہ بن کر بہت خوشی ہوئی، جو نہ صرف  رائلٹی، شان اور لباس سے متعلق ہے بلکہ یہ  نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں بھی ہے۔

خیال رہے کہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مایا علی نے  کئی معروف ڈراموں  اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں، جن میں "یوہی"، "پہلی سی محبت"،"من مائل" اور  دیاردل جیسے ڈرامے جبکہ فلموں میں "طیفا ان ٹربل" اور "پرے ہٹ لو "شامل ہیں۔