لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر زخمی نوجوان جاں بحق

Oct 24, 2022 | 09:46:AM
لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر زخمی نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں چند روز قبل مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل زبیر اپنی ایل پی جی گیس کی دکان میں موجود تھا جہاں نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زبیر کو زخمی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ، زمین کے تنازع پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے بجائے جھگڑے میں جان سے مارنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس پر زبیر کے اہل خانہ نے تھانہ مغل پورہ کے سامنے احتجاج کیا۔ زبیر کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بیٹا ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوا اور پولیس نے اپنی ساخت بچانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، ہمیں انصاف مہیا کیا جائے۔