لاہور: ڈاکو نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو لوٹ لیا، فوٹیج سامنے آگئیں

Oct 24, 2021 | 21:05:PM
سمن آباد، ڈاکو، میاں بیوی کو لوٹ لیا
کیپشن: ڈاکو کی میاں بیوی کو لوٹنے کی فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے سمن آباد میں ڈاکو نے میاں بیوی کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی مگر پولیس کو ہوش نہ آیا۔
تفصیلات کے مطابق ریڈر ڈرگ کورٹ فیاض احمد صبح کی سیر کے بعد بیوی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران سمن آباد میں موٹرسائیکل سوار نے انہیں روک لیا اور لوٹ مار شروع کردی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو روکا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے،ڈاکو اسلحہ کے زور پر دس ہزار لوٹ کر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے بھارت کیخلاف اہم وکٹیں لینے پر شاہین شاہ آفریدی کی سٹائلش تصاویر شیئر کردیں
متاثرہ شہری فیاض احمد کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لئے پولیس کو درخواست دیدی مگر فوٹیج کے باوجود سمن آباد پولیس نے واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ : محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر وائرل ہو گئی