ایرانی مشیر قومی سلامتی  اسلام آباد  پہنچ گئے،آج صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے دورہ پاکستان کا شیڈول  24 نیوز نےحاصل کر لیا

Nov 24, 2025 | 23:05:PM
ایرانی مشیر قومی سلامتی  اسلام آباد  پہنچ گئے،آج صدر اور وزیراعظم سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے دورہ پاکستان کا شیڈول  24 نیوز نےحاصل کر لیا۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اسلام آباد پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی مشیر برائے قومی سلامتی کے دورے کا باقائدہ آغاز کل صبح وزارت خارجہ کے دورے سے ہو گا,  علی لاریجانی اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  صبح وزارت خارجہ میں ملاقات کریں گے, ایرانی مہمان کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات دوپہر ہو گی,علی لاریجانی سہہ پہر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی مشیر سلامتی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات شام ہوگی, ایرانی مشیر قومی سلامتی شام ہی ایرانی سفارت خانہ میں عشائیے میں شرکت کریں گے۔ علی لاریجانی دورے کے دوسرے روز کے آغاز پر پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایرانی مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان پر پیغام