ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایرانی مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان پر پیغام

Nov 24, 2025 | 18:51:PM
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایرانی مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری، پاکستان کا ایک غیر معمولی دورہ کر رہے ہیں،یہ تاریخی سنگِ میل ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ پیغام ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کا دورہ ایسا سنگ میل جہاں ہمارے دو برادرانہ ممالک کے مضبوط اور آزمودہ تعلقات ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہونے جا رہے ہیں,تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات اور ہمارے علاقائی ماحول میں اُبھرتی ہوئی نئی جہتوں کے پیشِ نظر، دونوں ممالک کے درمیان مزید حکمتِ عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے, ان حالات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے, یہ اہم دورہ اس مقصد کی بروقت اور بامعنی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یہ غلط ہے آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں، عطا تارڑ