انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ: حمزہ خان، محمد عماد، انس شاہ اور ناصر اقبال دوسرے رائونڈ میں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان، محمد عماد، انس شاہ اور ناصر اقبال نے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
طیب اسلم اپنا میچ ہار گئے،نور زمان اور محمد عاصم خان دونوں کل اپنا دوسرا راؤنڈ کھیلیں گے، ناصر اقبال نے ملائیشیا کے برائن تزے کانگ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، محمد عماد نے ہانگ کانگ کے چی ہِم وونگ کو شکست دی ۔
حمزہ خان نے مصر کے سیف شناوی کو باآسانی شکست سے دوچار کیا ،انس شاہ نے مصر کے زیاد ابراہیم کو دلچسپ میچ میں ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات