سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے پورٹل کی بندش، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے آخری تاریخ بڑھادی
کیپشن: سکول ٹیچر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کی بھرتی کے لیے پورٹل میں تکنیکی مسائل سامنے آنے کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق امیدوار اب 26 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے جبکہ یکم دسمبر کو میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حتمی امیدواروں کو 6 دسمبر کو بھرتی کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 12 نومبر سے 21 دسمبر تک 15 ہزار امیدواروں کی بھرتی کے لیے درخواستیں کھولی گئی تھیں تاہم پورٹل میں بار بار آنے والی تکنیکی خرابیوں کے باعث محکمہ نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب کوئی نہیں بچے گا!موٹر سائیکل سواروں کیلئے نئی شرط عائد