پاکستان کی بنگلہ دیش کو ایک لاکھ  ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع ، ٹینڈر جاری

Nov 24, 2025 | 19:08:PM
 پاکستان کی بنگلہ دیش کو ایک لاکھ  ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع ، ٹینڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) پاکستان نےبنگلہ دیش کو ایک لاکھ  ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع کردی،ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ چاول کراچی پورٹ سے بنگلہ دیش کو برآمد کیا جائے گا،بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقررکردی گئی، بولی کی کم از کم مقدار 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن مقرر کی گئی ہے،کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے 45 روز میں چاول کی ترسیل لازمی قرار دی گئی ہے،پاکستان نےبنگلہ دیش کوخطے کے ممالک سے تجارت کے لیےکراچی پورٹ استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہےکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی چاول برآمدات میں 28 فیصد کمی ہوئی،بھارتی برآمدات کی بحالی کے باوجودپاکستان نے اعلیٰ منڈیوں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی،امریکہ کی جانب سے بھارتی چاول پر50 فیصد ٹیرف سے پاکستان کو نئی تجارتی گنجائش ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایرانی مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان پر پیغام