شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مبارکباد

Nov 24, 2025 | 10:55:AM
شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد رضوان، محمد نواز اور عثمان خان نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ سٹارز جیتنے پر مبارک باد دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دی۔

 قومی کرکٹرز نے کہا کہ آپ کامیابی کے حقدار تھے، آپ نے جیت کے لیے بہت محنت کی، شاندار رائزنگ سٹارز، اسی طرح آگے بڑھتے رہو۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ مبارکباد بوائز، آپ پاکستان کرکٹ کو مستقبل ہو، سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:ایشزسیریز : پہلے ٹیسٹ کے بعدتناؤ بڑھ گیا، میڈیا بھی میدان میں کود پڑا 

دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے  پاکستان شاہینز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل جیت کر قوم کو انمول تحفہ دیا۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ شاہینز کی غیر معمولی مہارت اور حوصلہ قابلِ ستائش ہے، فائنل میں بنگلادیش کی ٹیم نے بھی بہترین مقابلہ کیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو شکست دے کر دوحہ میں ہونیوالا ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں پاکستان کامیاب رہا۔