ٹک ٹاکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

Nov 24, 2023 | 13:13:PM
 ٹک ٹاکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے مبینہ زیادتی کر نے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔درج مقدمے میں خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر ملزم سے دوستی ہوئی، ملزم نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا، دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔