بلاول بھٹو زرداری سےجمال باکر عبداللہ کی ملاقات

Nov 24, 2022 | 21:20:PM
بلاول بھٹو زرداری,جمال باکر عبداللہ, ملاقات
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری سےجمال باکر عبداللہ ملاقات کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایتھوپیا کے پہلے ریذیڈنٹ سفیر جمال باکر عبداللہ کی ملاقات،بلاول بھٹو زرداری نے ایتھوپیا کو پاکستان میں اپنا سفارتخانہ کھولنے پر خوش آمدید کہا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی تجدید خوش آئند ہے،پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایتھوپیا کی ایئر لائن کے اشتراک سے براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم  کرتے ہیں۔

ایتھوپیا کے سفیر نے سفارت خانہ کھولنے میں تعاون کی فراہمی پر حکومت پاکستان بالخصوص وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا،ریذیڈنٹ سفیر جمال باکر عبداللہ  نے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایتھوپیا میں پاکستان کا سفارتخانہ کھلا تھا اور آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دور میں ایتھوپیا نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ کھولا۔