''اب عمران خان کا امتحان، وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ ''

Nov 24, 2022 | 12:19:PM
خواجہ آصف نے کہا کہ ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب عمران خان کا امتحان ہے، وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ
کیپشن: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) خواجہ آصف نے کہا کہ ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب عمران خان کا امتحان ہے، وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب عمران خان کا امتحان ہے، وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ، صدر مملکت عارف علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کرینگے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پہ، بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔

یاد رہے حکومت نے عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری ایوان صدر کو ارسال کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنایا گیا ہے۔ سینیارٹی کو بنیاد بنا کر میرٹ پر فیصلہ کیا جبکہ کابینہ نے منظوری دی۔

قبل ازیں آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔