علیزے شاہ کا اظہار محبت ۔۔ویڈیو وائرل

Nov 24, 2021 | 23:10:PM
اداکارہ و ماڈل، علیزے شاہ، خبروں کی زینت، نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ علیزے شاہ، فائل فوٹو

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نامناسب لباس اور ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم ان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر مداحوں کی جانب سے خوب کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ اپنی جانداری اداکاری کی وجہ سے پاکستانی شوبزانڈسٹری میں اہم مقام رکھتی ہیں اور کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہے۔

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔اداکارہ کے مداح ان کی تصاویر اور ویڈیوز کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں، اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ اپنی پالتو بلی کیساتھ ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بلی اداکارہ کیساتھ اظہار محبت کرتی ہے، علیزے شاہ اپنی پالتو بلی کی جانب سے اظہار محبت میں کہتی ہے ”مے آئی لو یو ٹو“۔دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ویڈیو کو ابتک 4 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اوران کی جانب سے اداکارہ کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی نامور اداکارہ کا شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان۔۔۔آخر وجہ کیا بنی؟؟