ملک کی نامور اداکارہ کا شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان۔۔۔آخر وجہ کیا بنی؟؟

Nov 24, 2021 | 21:40:PM
شوبز کی دنیا، خیرباد، کہنے کا اعلان
کیپشن: عفت عمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کی نامور اداکارہ عفت عمر نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی کیوں کہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں ہے اور یقین کریں میں پاکستانی ڈارمے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔اداکارہ نے اپنے ماضی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال کی عمر میں میری شادی ہوگئی تھی جس کے بعد میں شوبز کی دنیا سے کچھ وقت کیلئے دور ہوگئی تھی کیوں کہ اس وقت میں اپنے شوہر اور گھر والوں کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میں نے اپنے عروج پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ شادی کے چند سال بعد مجھے لگا اب واپس شوبز کی دنیا میں جانا چاہیے تو میں نے ماں کے کردار سے انڈسٹری میں واپسی کی لیکن مجھے بہت مایوسی ہوئی اور میں اپنے کام سے خوشی محسوس نہیں کررہی ہوں جس کی وجہ اچھے ڈراموں کا نہ بننا ہے لہٰذا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اداکارہ عفت عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج کل اچھے ڈرامے بالکل بھی نہیں بن رہے، مجھے افسوس ہے کہ میں پاکستانی ڈراموں کے بجائے بین الاقوامی ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن اس کی وجہ ڈراموں کا معیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت شرما گئی۔۔ سگے بھائی نے 9 سالہ بہن کو ہوس کا نشانہ بنا دیا