انسانیت شرما گئی۔۔ سگے بھائی نے 9 سالہ بہن کو ہوس کا نشانہ بنا دیا

Nov 24, 2021 | 21:31:PM
چھوٹی، بچی، زیادتی
کیپشن: چھوٹی بچی سے زیادتی(علامتی تصویر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ سے رشتے کی عصمت کو تار تار کرنے کا ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سگے بھائی نے اپنی نابالغ سگی بہن کے ساتھ  زیادتی کر ڈالی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد 9 سال کی بچی نے اپنے والدین کو رو رو کر آپ بیتی بتائی۔ متاثرہ بچی کےوالد کے بیان پر پولیس نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، اور لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے بھیج دیا ہے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ گھناؤنا کیس باندہ ضلع کے نرینی کوتوالی علاقے سے سامنے آیا ہے، جہاں بھیڑیےکےشکل میں سگے بھائی نے رشتوں کو شرمسار کرتے ہوئے اپنی حقیقی بہن کو ہوس کا شکار بنایا۔ والدین کسی کام سے گھر سے باہر گئے تھے۔ اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھائی نے سگی بہن سے زیادتی کی۔ کچھ دیر بعد جب والدین گھر پہنچے تو لڑکی نے پورا حادثہ بتایا۔

رپورٹ کے مطابق ساری معلومات ملنے کے بعد والد نے خود بیٹے کو چپلوں سے مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے موقع پر پہنچ کر پورے حادثہ کے بارے میں معلومات جمع کیں۔ پولیس نے کیس درج کرکے لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے۔ اس حادثہ سے اہل خانہ کے علاوہ مقامی لوگ حیران ہیں کہ کیسے راکھی بندھوا  کر تحفظ کا قسم دینے والا بھائی خود بہن کی آبرو پر ہاتھ ڈال سکتا ہے؟۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نوجوان نے بھی اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے بہن کی آبروریزی کی ہے۔ پولیس کیس  کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی کرکٹرز کو  ’حلال گوشت‘ دینےکی سفارش۔۔ بی جی پی بھڑک اٹھی
 باندہ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ لکشمی نواس مشرا نے اس واقعے کے حوالے سے بتایا کہ نرینی کوتوالی علاقہ میں ایک آبروریزی کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں بھائی نے اپنی سگی بہن کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ہے۔ اطلاع ملنے کے کیس درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کارکن کی سمینٹ کھا کر خودکشی کی کوشش۔۔سعودی ڈاکٹروں نے کیسے بچایا۔۔؟