بھارتی کرکٹرز کو  ’حلال گوشت‘ دینےکی سفارش۔۔ بی جے پی بھڑک اٹھی

Nov 24, 2021 | 20:22:PM
بھارتی، کرکٹرز ،حلال ،گوشت ،سفارش
کیپشن: بھارتی کرکٹرز کو  ’حلال گوشت‘ دینےکی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ  ایک نئے تنازعہ میں پھنس گیا ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی کرکٹروں کو صرف ’حلال‘ گوشت دینے  کی سفارش کی گئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹروں کے لئے تیار کھانے کی فہرست  واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ پورک (خنزیر کا گوشت) اور بیف (گائے کا گوشت)  جھٹکے والاکسی بھی طور پر کھانے کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے ترجمان اور ایڈوکیٹ گورو گوئل نے اس سفارش کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورو گوئل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جاری ویڈیو میں کہا ہےکہ’کھلاڑی کچھ بھی کھانا چاہتے ہیں وہ کھائیں، یہ انکی مرضی ہے، لیکن بھارتی بورڈ  کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ ’حلال گوشت‘ کی سفارش کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے، اسے فوراً واپس لیا جانا چاہئے‘۔یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے جکہ ہندو اور سکھ طبقہ عموماً ’جھٹکا‘ والا گوشت جبکہ مسلمان ’حلال‘ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں۔ حلال میں جانور کے گلے کی نس کو ذبح کرکے اس کا پورا خون نکلنے تک چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ جھٹکا میں جانور کے گردن پر تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے اسے فوراً مار دیا جاتا ہے۔

ایک سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ خنزیر کا گوشت اور گائےکا گوشت شامل نہ کرنا کوئی حیران کن بات نہیں، تاہم اس حوالے سے کبھی تحریری ہدایات نہیں دی گئیں۔ اس کرکٹر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر  بھارتی خبر رساں ادارے سے کہا کہ ’جب میں ٹیم میں تھا تو میچ کے دنوں میں کبھی ڈریسنگ روم میں بیف کا گوشت یا خنزیر کا گوشت نہیں بھیجا گیا۔ بھارت میں تو کم از کم کبھی نہیں۔ اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ تحریری حکم دینے کے علاوہ اس میں کچھ بھی نیا ہے‘.انہوں نے کہا ’اس سے پہلے کہ کوئی اس کا کچھ مطلب نکالے، کرکٹروں کو کبھی بیف کھانے کا مشورہ نہیں دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بکرے کے گوشت کی طرح کافی مقدار میں چکنائی ہوتی ہے۔ ہمیں ہمیشہ کم پروٹین والا کھانا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔۔کھانے کی فہرست میں دو طرح کے گوشت کا ذکر کیا گیا ہے۔ چکن ’مرغے کا گوشت) اور بھیڑ کا گوشت۔ فہرست میں نان ویج کھانے میں بھنا ہوا چکن، بھیڑ کا بھنا ہوا گوشت، کالی مرچ ساس کے ساتھ بھیڑ کے گوشت کے چاپ، مرغ یخنی، چکن تھائی کری، مسالے دار گریلڈ چکن، گوا مچھلی کری، ٹنگڑی کباب اور لہسن کی چٹنی کے ساتھ تلا ہوا چکن شامل ہے۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے کانپور میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا میچ تین دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔