پاکستانی کارکن کی سمینٹ کھا کر خودکشی کی کوشش۔۔سعودی ڈاکٹروں نے کیسے بچایا۔۔؟

Nov 24, 2021 | 19:27:PM
کامیاب، آپریشن ،ڈاکٹروں
کیپشن: کامیاب آپریشن کرنیوالے ڈاکٹروں کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد سیمنٹ نگلنے والے ایک پاکستانی کارکن کو بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید درد کے عالم میں پاکستان کارکن کو علاج کے لئے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا۔پاکستانی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور سیمنٹ کا لیپ کھا لیا تھا اور اس کے معدے میں سیمنٹ کی تہہ بن گئی تھی۔ کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے طبی عملے نے پاکستانی کارکن کے مختلف ایکسرے لئےاور فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ تین گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔

میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کر دی۔ سیمنٹ اس کی آنتوں میں جم گیا تھا۔ اپنی زندگی کے درپے پاکستانی کی عمر 30 برس بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت مستحکم ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جذبہ ہو تو ایسا۔۔آگ بجھانے والے عملے کی زبردست ویڈیو وائرل