مسجد الحرام میں ایک شخص کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

Apr 11, 2024 | 11:38:AM
  سعودی عرب میں 9 اپریل کو آخری روز ے کے دن مسجد الحرام میں ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سعودی عرب میں 9 اپریل کو آخری روز ے کے دن مسجد الحرام میں ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی ۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی سیکیورٹی اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔اس شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ضروری طبی امداد دی گئی۔مسجدالحرام کی حفاظت پر معمور خصوصی فورس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم  انہوں نے اس شخص کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں عید الفطر کا دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار

خیال رہے کہ2017 میں بھی ایک سعودی شخص نے خانہ کعبہ کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن سیکورٹی فورسز نے اسے روک دیا تھا۔جبکہ 2018 میں مسجدالحرام میں خودکشی سے متعلق تین الگ الگ واقعات پیش آئے۔ جون کے شروع میں ایک فرانسیسی نے مسجد کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد ایک بنگلہ دیشی شخص نے اسی انداز میں خودکشی کی۔اسی سال اگست میں ایک عرب شخص نے جامع مسجد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔