جذبہ ہو تو ایسا۔۔آگ بجھانے والے عملے کی زبردست ویڈیو وائرل 

Nov 24, 2021 | 18:17:PM
فائر ٹینڈرز، بوڑھی، خاتون
کیپشن: فائر ٹینڈرز بوڑھی خاتون کو سڑک پار کروا رہے

(ویب ڈیسک)ترقی یافتہ ممالک سے بہت سی ویڈیو زمنظر پر آتی ہیں جن میں بوڑھے افراد کی مدد اور چھوٹے بچوں سے محبت دیکھنے میں ملتی ہے ۔ ان ویڈیوز میں اخلاقی پہلو نمایاں ہو تاہے اور شہریوں میں محبت اور بھائی چارہ کا جذبہ ابھر کر سامنے آتا ہے ۔اسی پس منظر میں روس سے ایک شاندار ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بوڑھی خاتون کو سڑک پار کرنے میں مشکلات  کا سامنا تھا اور عین اس وقت بوڑھی خاتون کو سڑک پار کرتا دیکھ کر فائر ٹینڈر  (آگ بجھانے والا عملے)نے سڑک کو بند کر دی۔ پھر اس میں سوار فائر فائٹر نے اتر کر بڑھیا کو سڑک پار کروانے میں مدد کی جس کی سوشل میڈیا پر تحسین کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوباش  کی گن پوائنٹ پر 16 سالہ کزن سے زیادتی۔۔