گرلز ہاسٹل سےمیڈیکل طالبہ کی لاش برآمد

Nov 24, 2021 | 16:29:PM
لاڑکانہ گرلز ہاسٹل کالج سے طالبات کی لاش برآمد
کیپشن: گرلز ہاسٹل سے طالبات کی لاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے گرلز ہاسٹل کے کمرہ نمبر چار سے میڈیکل طالبہ کی لاش برآمد، کالج انتظامیہ نے ہاسٹل کو سیل کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل سے  فورتھ ائیر  کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی۔ کالج انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ہاسٹل کو سیل کردیا اور میڈیانمائندگان کو کوریج سے روک دیا۔ علاوہ ازیں چانڈکا میڈیکل کالج نے طالب علموں کےآنے جانے پر  بھی پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈکیتی یا دشمنی کا شاخسانہ۔کار پر فائرنگ سے4افراد قتل

دو سال قبل ڈینٹل کالج کے گرلز ہاسٹل سے فائنل ائیر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔ڈاکٹر نمرتا کماری فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں ریپ کر کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بارودی سرنگ کا دھماکہ،ایک ایف سی اہلکار شہید ،2زخمی