بارودی سرنگ کا دھماکہ،ایک ایف سی اہلکار شہید ،2زخمی

Nov 24, 2021 | 14:38:PM
بارودی، سرنگ ،دھماکہ
کیپشن: بارودی سرنگ دھماکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سبی کی سب تحصیل بابر کچھ کے علاقہ جھالڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،ایک ایف سی اہلکار شہید دو زخمی۔

تفصیلات کے مطابق سبی ایف سی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں پیدل پیٹرولنگ کررہے تھے کہ باردوی سرنگ کی زد میں آگئے ۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔شہید اہلکار اور زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت ہے،شہباز شریف