ڈکیتی یا دشمنی کا شاخسانہ۔کار پر فائرنگ سے4افراد قتل

Nov 24, 2021 | 16:19:PM
کار پر فائرنگ سے چار افراد قتل
کیپشن: کار پر فائرنگ سے چار افراد قتل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے لبان والا میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے کار میں سوار 4 افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور مرنے والوں میں دو بچیوں سمیت میاں بیوی شامل ہیں، تاہم ابھی تک ان کے ناموں کی شناخت نہ ہوسکی۔

  حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا کوئی ڈکیتی مزاحمت کے باعث واقعہ پیش آیا۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئےہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    ’ہم دونوں جڑواں لگ رہے ہیں۔‘کومل عزیزنے پالتو کتے جیسے کپڑے پہن لئے

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیروز والہ میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ڈی پی او شیخوپورہ کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کا بدستور وکالت نامہ سائن کرنے سے انکار