بھارت کا سینئر اداکار زندگی کی بازی ہار گیا

Nov 24, 2020 | 22:54:PM
بھارت کا سینئر اداکار زندگی کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکار کا انتقال آج صبح ممبئی میں ہوا جہاں وہ بڑھاپے میں ہونے والے صحت کے مسائل کے باعث چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سینئر اداکار شوا موہن بڈولا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔
وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور انہوں نے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔