بشری انصاری بے انتہا خوش کیوں؟

Nov 24, 2020 | 15:42:PM
بشری انصاری بے انتہا خوش کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی شوٹنگز دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اظہارِ مسرت کیا ہے۔بشری انصاری کا کہنا ہے کہ وہ 9 ماہ بعد جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل مہلت کی شوٹنگ میں مصروف ہوئی ہیں۔سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جو جیو ٹی وی کا ڈرامہ مہلت ہے۔خیال رہے کہ آج کل بشری انصاری سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دے رہی ہیں، پرانی یادیں بھی شیئر کررہی ہیں اور نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی پوسٹ کررہی ہیں۔بشری انصاری معین اختر کو یاد کر کے افسردہ ہوگئیں۔

اس سے قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے موجودہ اور ماضی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ نہیں بدلا اب دنیا بدل گئی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے کہا کہ ہمارے وقت میں فنکار نظم و ضبط اور وقت کے پابند تھے۔یادرہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔بشری انصاری کی بیٹی نے اپنی شادی کا اعلان کردیابشری انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشری انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کی بیٹی میرا انصاری دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔نیویارک میں شادی کرنے والی میرا انصاری نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں اور اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔اپنی ایک اور پوسٹ میں پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی خوشی کی اولین وجہ قرار دیا۔میرا کی پوسٹ پر معروف شخصیات کمنٹس کر کے مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔