لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد ہلاک

Nov 24, 2020 | 09:41:AM
لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)لاہور میں برکی روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں گھسنے کی کوشش کی اور ساتھ میں فائرنگ بھی کی۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک خودکش جیکٹ اورپستول بھی  برآمد ہوا ہے۔