بلوچستان میں معصوم جانوں پربزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے، نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے بلوچستان میں ٹرین پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور معصوم شہریوں کی جانوں کے نقصان پر شدید غم و ضصے کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا، بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔
دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 24, 2026
یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ ؛چمن ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکہ،14افرادشہید،متعددزخمی