شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نادرانے نئی ہدایات جاری کردیں

May 24, 2026 | 15:22:PM
شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نادرانے نئی ہدایات جاری کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے شناختی کارڈ کے اجراء سے متعلق نئے قواعد جاری کر دیئے۔
نئے ضوابط کے مطابق پہلی مرتبہ شناختی کارڈ کے لیے درخواست دیتے وقت دستخط کرنا اختیاری قرار دیا گیا ہے، اگر درخواست گزار دستخط نہ کرے تو شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ ’’این اے‘‘ درج کیا جائے گا۔
نادرا کے مطابق شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ انگوٹھے کے نشان یا کسی دوسرے نشان کی پرنٹنگ بھی نہیں کی جائے گی جبکہ جعل سازی کے خدشات کے پیش نظر انگوٹھے کے نشان کی تصویر سے بھی گریز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کم کردی گئیں،نیانوٹیفکیشن جاری
ترجمان نادراکے مطابق ناخواندہ افراد اور دستخط نہ کر سکنے والوں کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرواتے وقت انگوٹھے کے نشان کی تصویر اپ لوڈ نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، شناختی کارڈ پر دستخط شامل کروانے یا موجودہ دستخط تبدیل کروانے کے لیے درستگی کی درخواست دینا لازمی ہوگا۔
نادرا کے مطابق درست دستخطی معلومات فراہم کرنے سے شناختی دستاویزات کے اجراء کا عمل مزید آسان اور شفاف ہوگا۔