سرکاری نرخ بے اثر، دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری

May 24, 2026 | 12:21:PM
سرکاری نرخ بے اثر، دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ )لاہورمیں شیر فروشوں نےدودھ اور دہی کی من مانے نرخوں پر فروخت شروع کررکھی ہے جس نےعوام پرمعاشی بوجھ بڑھا دیا۔
لاہور میں دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹرمقررہے لیکن اوپن مارکیٹ میں 60 سے 70 روپے اضافے کے ساتھ فروخت ہورہاہےاور دودھ 240 روپے فی لیٹر تک جا پہنچاہے۔
اسی طرح دہی 220 روپے کلو فروخت ہورہاہے جس سے شہری شدیدپریشانی کاشکارہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:خلع اور گھریلو تنازعات سے متعلق سپریم کورٹ کااہم فیصلہ
گرانفروشی عروج پرہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے،بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہری مشکلات کا شکارہیں اوروہ مہنگے داموں دودھ دہی خریدنے پر مجبورہیں۔
عوام نے گران فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔