دوران پروازپائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برطانیہ کی معروف ایئرلائن کی ایک پرواز اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہو گئی جب 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ظاہر کیا گیا، جس کے باعث جہاز کو فوری طور پر پرتگال میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینریف سے برمنگھم جانے والی پرواز LS1266 اچانک اپنی بلندی سے نیچے آنا شروع ہوئی اور پورٹو ایئرپورٹ کی طرف موڑ دی گئی، جہاں اسے صبح 2 بج کر 11 منٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
مسافروں کے مطابق جہاز کے اندر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب عملے نے مسافروں سے طبی مدد کے لیے ڈاکٹر کی اپیل کی اور کچھ فضائی عملہ جذباتی طور پر پریشان نظر آیا، اس دوران جہاز میں موجود بچوں سمیت کئی مسافر خوفزدہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں :گاڑی والوں کیلئےبری خبر! پٹرول پر بڑی پابندی لگ گئی
بعد ازاں ایمرجنسی ٹیمیں جہاز میں داخل ہوئیں اور پائلٹ کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پرواز میں تقریباً 220 مسافر سوار تھے۔
مسافروں کو تقریباً 13 گھنٹے پرتگال کے ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا، بعد ازاں انہیں متبادل عملے کے ساتھ برطانیہ واپس بھیجا گیا۔
ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صورتحال کے دوران مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح تھی اور کسی بھی مرحلے پر سیکیورٹی کو خطرہ لاحق نہیں تھا۔