عید الاضحیٰ ،منڈیوں میں خریداروں کا رش

May 24, 2026 | 09:31:AM
عید الاضحیٰ ،منڈیوں میں خریداروں کا رش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عید الاضحیٰ میں صرف تین دن باقی رہ گئے، مختلف شہروں میں لوگوں نے رات میں بھی من پسند قربانی کے جانوروں کی تلاش جاری رکھی۔

دوسری طرف  بیوپاریوں نے منہ مانگی قیمت پر اصرار کیا۔

ادھر اسلام آباد کی منڈی میں فتح جنگی بیلوں کی دھوم مچ گئی، شوقین چھ لاکھ میں بھی خریدنے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب سوات میں بھینسے ساڑھے سات سو روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:عوام عید کی چھٹیوں سے متعلق گمراہ نہ ہوں، وفاقی حکومت کو فالو کریں:عظمیٰ بخاری