صنم جاوید نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

May 24, 2025 | 17:22:PM
صنم جاوید نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صنم جاوید نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

(ملک اشرف) سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے ریاستی ادارے اور عہدے داروں کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے مقدمہ میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،صنم جاوید نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے،صنم جاوید کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں ،ایڈیشنل جج نے ریاستی ادارے اور عہدے داروں کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر  صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔صنم جاوید نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، درخواست میں ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

یہ بھی ُپڑھیں:گلوکار حسن رحیم نے شادی کرلی؟حقیقت سامنے آگئی