امریکی بینکوں کا مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بڑے امریکی بینکوں نے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشترکہ سٹیبل کوائن بنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔
غیر ملکی جریدے نے وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جے پی مورگن چیس، بینک آف امریکا، سٹی گروپ اور ویلز فارگو کے درمیان اس نئی ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔
خیال ہے کہ سٹیبل کوائن انہیں بین الاقوامی منتقلی سمیت مالی لین دین کو تیز کرنے کی اجازت دے گا جسے روایتی بینکنگ سسٹم کے ذریعے مکمل کرنے میں کئی دن لگتے ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی کریڈٹ اداروں کو خدشہ ہے کہ ان کے اپنے سٹیبل کوائن کے قیام کے بغیر وہ تیزی سے ترقی پذیر کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مسابقت سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں بننے والے آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی
رپورٹ کے مطابق حتمی فیصلے کا انحصار بینک کے صارفین کی جانب سے ایسی کرنسی کی مانگ کے جائزے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں قانون سازی کے اقدامات پر بھی ہوگا۔