اوکاڑہ: ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، باپ، بیٹی اور 2 بیٹے جاں بحق

May 24, 2025 | 10:42:AM
اوکاڑہ: ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، باپ، بیٹی اور 2 بیٹے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)ریسکیو 1122 کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق   ہو گئے۔

  تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڈ نجی کالج کے قریب ٹرالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی فیملی کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں باپ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جاں بحق ہونے باپ اور بچوں کی شناخت 43 سالہ ندیم 10 سالہ اریان 8 سالہ ایان چھ سالہ عائزہ فاطمہ کے ناموں ہوئی حادثہ غلط اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور سے افسوسناک خبر سامنے آگئی ۔۔۔۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل کر دیا جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔