واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ۔ صارفین کو خبردار  کردیا

May 24, 2022 | 21:12:PM
واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ۔ صارفین کو خبردار  کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)واٹس ایپ  صارفین کیلئے اہم خبر، انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی مزید آئی او ایس ڈیوائسز پر کام کرنا چھوڑ دے گی، واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کو خبردار  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آئی او ایس 10 یا آئی او ایس 11 استعمال کر رہے ہیں انہیں اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ اس سال 24 اکتوبر کے بعد بھی وہ واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکیں،آج کل یہ آپریٹنگ سسٹم آئی فون 5 اور 5 سی میں استعمال کئے جا رہے ہیں تاہم وہ صارفین جن کے پاس آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 یا آئی فون 6 ایس ہے اور وہ آئی او ایس 12 استعمال کر رہے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ سے قبل عمران خان کا حکومت کو آخری پیغام ۔بڑی بات کہہ ڈالی

واٹس ایپ کی جانب سے ان فونز میں میسیجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے منعقد ہونے سے دو ہفتے قبل سامنے آیا ہے،واٹس ایپ ہیلپ سینٹر میں کمپنی یہ پہلے ہی بتا چکی ہے کہ آئی فون صارفین کو ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو او ایس 4.1 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیںعمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب برطرفی کا معاملہ۔ عدالت سے بڑی خبر آ گئی