پولیس ایسے ہمارے گھر آئی جیسے ہم کوئی شرپسند ہوں،والدہ حماد اظہر

May 24, 2022 | 00:48:AM
حماد اظہر کی والدہ، پولیس، ہمارے گھر، شرپسند ہوں،
کیپشن: حماد اظہر کی والدہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی والدہ نے کہاہے کہ پولیس ایسے ہمارے گھر  آئی جیسے ہم کوئی شرپسند ہوں ،پولیس کو اس قسم کی حرکت نہیں کرنی چاہئے تھی ۔
حماد اظہر کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے میرے گھر کے دروازے زور زور سے بجائے ،پولیس دروازہ توڑنے لگی تھی، سیڑھی کے ذریعے گھر میں داخل ہوئی ،ان کا کہناتھا کہ پولیس اہلکار ڈرائنگ روم اور کمروں میں داخل ہوئے ،والدہ حماد اظہر نے کہاکہ پولیس ایسے آئی جیسے ہم کوئی شرپسند ہوں ،پولیس کو اس قسم کی حرکت نہیں کرنی چاہئے تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ چکی، حماد اظہر