نکاح نامے میں مہرکی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہوتوبیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا: لاہور ہائیکورٹ

Mar 24, 2026 | 23:49:PM
نکاح نامے میں مہرکی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہوتوبیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا: لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک ) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نکاح نامے میں مہرکی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہوتوبیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا۔

 جسٹس عابد حسین چٹھہ نے فاطمہ بی بی کی درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے شوہر سے نان نفقہ، جہیز اور 5 تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا، فیملی کورٹ نے 5 ہزار روپے ماہانہ خرچ اور مہر ادا کرنے کا حکم دیاجبکہ جہیز کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

فریقین نے فیملی کورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ میں چیلنج کیا، ٹرائل کورٹ نے خرچ برقرار رکھا، کچھ جہیز یا ڈھائی لاکھ روپےدینے کا حکم دیا تاہم مہر کا دعویٰ ختم کر دیا۔

درخواست گزار خاتون نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نےمہر دینے سے متعلق درخواست منظور کر لی اور قرار دیاکہ ٹرائل کورٹ نے مہر کے معاملے میں غلط فیصلہ دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر نکاح نامے میں مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا، شادی ختم نہ بھی ہو تو بیوی مہر کی حقدار ہے۔

عدالت نے درخواست گزار خاتون کی مہر دینے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی کامیابی، بھارت کو سفارتی آئسولیش کاسامنا