عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی کامیابی، بھارت کو سفارتی آئسولیش کاسامنا

Mar 24, 2026 | 23:42:PM
عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی کامیابی، بھارت کو سفارتی آئسولیش کاسامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے ہی نریندر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ بھارتی ساکھ اور خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ ختم ہوگیا۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کا مذاق بنادیا، وہ صرف امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر چلیں گے،کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے طنز کیا کہ بی جے پی ایک فرضی دھریندر پر بغلیں بجا رہی ہے جبکہ پاکستان ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی جگہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  انگلش کرکٹر بین ڈکٹ کاآئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان