سندھ حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے، ناصرحسین شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نےکہا ہےکہ سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات عام حالات نہیں ہیں ا گر جنگ لمبی چلی تو مشکل میں سب آئیں گے۔
ناصر حسین شاہ نےکہا کہ ایندھن بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یومیہ میٹنگز ہورہی ہیں، ہم نے سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد پیٹرول کم کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کی امید کے باوجودجنگ ؛ کروڈ کی قیمتیں کم ہونے کے بعد دوبارہ بڑھنےکارجحان