اسلام آباد: اینٹی کرپشن فارماسوٹیکل کمپنی پر چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد

Mar 24, 2024 | 23:34:PM
اسلام آباد: اینٹی کرپشن فارماسوٹیکل کمپنی پر چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اسلام آباد میں اینٹی کرپشن نے جعلی اور ممنوعہ ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی اور ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں جعلی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی سربراہی میں بڑی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے غوری ٹاون اسلام آباد میں واقع جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی اور ممنوعہ ادویات و بھاری مشینری برآمد ہوئی، مشینیں جعلی ادویات بنانے میں استعمال ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، رات گئے افسوسناک خبر آ گئی

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ چھاپہ مار کاروائی میں ڈرگ کنٹرولر نوید انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان خلیل اور دیگر اہلکار بھی شامل تھے، برآمد شدہ ادویات اور مشینری کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا اور  ڈریپ حکام کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔