’عمران خان کو گرفتار کرو‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔
اسی طر ح مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان روز ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی، ان کیخلاف تحریک اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی۔عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنایا جبکہ نواز شریف نے گرفتاری دی ،جیل کاٹی ۔
سوشل میڈیا کے صارفین بھی عمران خان کو قانون سے انحراف کرنے والا سمجھتے ہیں،سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے،اس وقت ٹوئٹر پر مختلف ٹرینڈ ز چل رہے ہیں ،ان میں سے زیادہ تر ٹرینڈز پاکستان کی سیاست کے گرد گھومتے ہیں ،اس وقت سب سے ٹاپ پر عمران خان کی گرفتاری کا ٹرینڈ ہے،ٹوئٹر صارفین نے اس ٹرینڈ میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شمائلہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’عمران خان کیلئے قانون اندھا ہے‘۔
Justice is Blind for Imran Khan #ImranKhanArrest #Zaman_Park #Article6 pic.twitter.com/RkzvHDIipB
— shumaila (@ritak0321) March 24, 2023
ایک اور صارف کہتے ہیں کہ ’عمران خان کیلئے قانون اندھا نہیں‘
Justice is not blind for Imran. #ImranKhanArrest pic.twitter.com/55ljUvEd7a
— SZee (@ZumarPk) March 24, 2023
حماد حسن نقوی نامی صارف نے لکھا کہ’دنیا میں پاکستان کے مثبت چہرے کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستانی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے‘
Pakistani Institutions Should do their work within Limits for the sake of Pakistan's Positive Face.#shorts #Reels#ImranKhanPTI#ImranKhanArrest#ImranKhanLive#ImranKhanToday#PTI#ImranKhanUpdates#NaqviPointOfView#NPV pic.twitter.com/gwB9YMY3m5
— Hammad Hassan Naqvi (@HammadHassanPTI) March 24, 2023
نیوز اینکر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فرماتی ہیں کہ پی ٹی آئی مذہبی دہشتگرد جماعتوں جیسی نہیں ۔
عالیہ حمزہ صاحبہ فرماتی ہیں PTI مذہبی دہشتگرد جماعتوں جیسی نہیں #pti #ImranKhanArrest #Imramkhanrally #سعدرضوی_بچائےگا_پاکستان @TLPPresidentSHR pic.twitter.com/e2qwSRu3Cl
— Fiza Riaz (@iamFizaRiaz) March 14, 2023
عمران خان کی گرفتاری کے مطالبے کے ساتھ ساتھ زمان پارک بھی ٹرینڈ کررہا ہے،زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد بنائی گئی تجاوزات کو لاہور انتظامیہ نے ختم کروادیا ہے۔