عمران خان روز ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف

Mar 24, 2023 | 12:41:PM
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان روز ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی، ان کیخلاف تحریک اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان روز ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی، ان کیخلاف تحریک اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے، پچھلے ایک سال میں بہت سیاسی واقعات ہوئے، عمران خان اور اس کے کارکن عدالتوں کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان بضد ہیں کہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گا، وہ جتھوں کو لیکر عدالت میں پیش ہوتا ہے، ان کے دور حکومت میں مجھے بھی گرفتار کیا گیا، عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا، سیاستدانوں نے پروقار انداز میں سیاست کی۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تین سال تک میرے اہلخانہ عدالتوں کا سامنا کرتے رہے، سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین بچایا، سائفر کے ذریعے عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنایا، نواز شریف نے لندن سے آکر بیٹی کیساتھ گرفتاری دی۔