پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کیلئے پارلیمانی بورڈ بنا دیا

Jun 24, 2026 | 22:20:PM
 پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کیلئے پارلیمانی بورڈ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)   پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کےانتخابات کے لیے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔
  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا  اجلاس 27 جون 2026  ہفتہ  کے روز  دوپہر 2:00 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

  پارلیمانی بورڈ میں آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور،  نیر حسین بخاری اور راجہ پرویز اشرف ،   ہمایوں خان، چوہدری محمد یسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار  یعقوب خان،   میاں عبدالوحید، سردار قمر الزماں، سردار تنویر الیاس، چوہدری پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود،   نثار احمد کھوڑو، سردار عمر گورجانی، محمد علی شاہ بچہ اور چوہدری ریاض  شامل ہیں۔

 اجلاس میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست دینے والے تمام امیدواروں کو  بھی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:   سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی، بمشکل ایک قبرستان میں دفن کیا گیا