جنوبی لبنان میں اسرائیل کی ڈرون سٹرائیک، حزب اللہ کے دو کارکن مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لبنانی میڈیا نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو افراد کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔
لبنانی میڈیا نے بدھ کی شام جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی ائیر فورس کےحملے میں کفر رومان کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔سرائیلی ڈرون کی جانب سے چلائے گئے گائیڈڈ میزائل کا نشانہ ایک گاڑی بنی، جس کے نتیجے میں یہ گاڑی مکمل طور پر تباہ اور جل کر راستر ہو گئی۔
اس سے پہلے اسرائیل کی فوج نے کہا تھا کہ اس نے علی طاہر کے قریب حزب اللہ کے دو بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ لیکن اس واقعہ کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی تھی۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع کاٹز جنوبی لبنان میں جنگ بند کرنے کا واضح اعلان کر چکے ہیں۔ اس اعلان کے بعد بھی جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوج جن علاقوں میں موجود تھی، اب بھی وہیں ہے اور فوج کی کارروائیاں انتہائی مھدود ہیں تاہم جاری ہیں۔
جنوبی لبنان مین جنگ بند کروانا ایران کا امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات میں ایک سخت مطالبہ رہا ہے۔ اس مطالبہ پر عمل کروانے کے لئے امریکہ کے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کو اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنا پڑا۔ حکومت کے جنگ بند کرنے کے اعلان کے بعد ائیر سٹرائیک مین حزب اللہ کے دو کارکنوں کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ان اطلاعات پر حزب اللہ کا بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اوراس واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز نے ایک الگ رپورٹ میں بتایا کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 2 مارچ سے اب تک کم از کم 4,192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کم از کم 1.2 ملین افراد اپنے گھروں سے بھی بے گھر ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کی ہلاکتوں میں کم از کم 32 فوجی اور چار اسرائیلی شہری شامل ہیں۔ جنوبی لبنان میں حالیہ جنگ اسرائیل کے 28 فروری کو ایران پر حملے کے بعد حزب اللہ کے ایران پر راکٹوں، ڈرون اور میزائلوں سے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ تب سے اب تک اسرئیل کی فوج جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہے۔ ایران اور اسرائیل، امریکہ کی جنگ عملاً 8 اپریل کو رک گئی تھی لیکن جنگبی لبنان میں جنگ 4 مارچ سے اب تک تقریباً مسلسل جاری ہے۔